Thursday, 24 May 2018

Some Ahl Hadith people reject tarawih during the month of Ramadan and say that the rakah of tahajjud salah is increased up to 20 and after witr salah no salah is allowed. Actually they claim that tahajjud and tarawih is same and I am pretty confused about this because Ramadan is coming and I would love to pray at night. So can tahajjud be prayed after tarawih and witr during Ramadan? Please give references for your answers.
بسم الله الرحمن الرحيم

It is mentioned in hadith that the holy Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم) did not offer more than eight rakah in Ramadan and other days. If this eight rakah is taken as tarawih then what about the tahajjud salah of the holy Prophet Muhammad (صلى الله عليه وسلم)? Also tarawih is not offered in days other than Ramadan. Tahajjud salah may be offered after tarawih. If you want to know more details then study the book “Rakaat-e-Tarawih” by Muhaddith-e-Kabir Hadhrat Maulana Habibur Rahman Azami (رحمة الله).

Allah knows Best!

Darul Ifta,

Assalamualaykum Q-A Fasting person who has a flu and blocked nose puts Vicks (Medicine)in very hot water and takes a steam bath meaning the steam which has the smell of the Medicine in it comes out of the hot water he breathes it in the nose will his Fast break?If it doesnt break and the steam enters the mouth will Fast break? Q2-A Fasting person if he uses tisssue which has the smell of Vicks(Medicine) to blow and clean his nose will his Fast break? The tissue contains the following, Vicks tissues contains eucalyptus, menthol, and camphor. Q3-A Fasting person puts a Vicks vapor Inhaler medicated stick in the nose to open a blocked nose which has the following Ingredients Special Vicks Vapors (Bornyl Acetate, Camphor, Lavender Oil, Menthol) Warnings will Fast break?
بسم الله الرحمن الرحيم


(1) Fast will be broken by inhaling the vapour of Vicks deliberately while fasting.

(2) Fast will not be broken if fragrant tissue is put into the nose while keeping fast.

(3) However, fast will be broken by the inhaler whether taken thorough the mouth or nose, but if it is a paper put into the nose, then fast will not be broken, no matter how hard it smells.


Allah knows Best!

Darul Ifta,

, everyone follows the opinion that they consider strong and starts the month accordingly. For the sake of unity is it allowed to adopt an opinion that may be considered weak. Like in my community we always differ on when Ramadhan will start, some people want to start with the country that sights the crescent first (usually Arab brothers take the opinion la ibra fi ikhtilaf al matalie), some want to follow local sighting, some want to follow continental sighting (usually south Asians), So as a Imam or knowledable person in the community is it OK to start ramadhan with a group in an attempt to unite the muslims (so we do not give or become the laughing stock of the media) even if the opinion is a weak one like: 1-there is no consideration for a matlaa all over the world 2-It is OK to confirm the entry of a month wholey on astronomical calculations? Please answer this and help is unite.
بسم الله الرحمن الرحيم


Hazrat Imam Tirmizi put a heading in his book Jame-e-Tirmiziلکل اھل بلد رویتھم i.e. people of every city have to follow their moon sighting. If the moon was not sighted in the city they will complete the month by 30th day provided they do not receive any confirmed news from other city. The confirmation from other city can be categorized as below: (1) witness of moon sighting (2) witness on witness (3) witness on ruling of a hakim; two just and reliable men bear witness that they have sighted the moon, or two just and reliable men bear witness that the qazi of so and so place accepted witness of moon sighting in our presence, or they bear witness that the qazi of so and so place announced moon sighting in our presence. If these rules are followed there will never be a controversy.


Allah knows Best!

Assalam Alekum The 30Ramazan OR Ead-ul-Fitr in Saudi Arab will be on Friday 12th Oct While in India 30Ramazan OR Ead will be on Saturday 13 Oct. 1)If a person Fast 30Ramazan OR attends Ead prayers in Saudi Arab on 12 Oct,then travel and reach India on 13Oct (i.e.30Ramazan for India),Is he required to Fast on 13 Oct in India and attend Ead prayers?
بسم الله الرحمن الرحيم


This person should observe 30th fast and Eid prayers according to India though he has observed 30th fast and Eid in Saudi Arabia.


Allah knows Best!

Darul Ifta,

I am 20 now and don't exactly remember when my puberty started. I've broken many fasts in the pasts through masturbating and eating/drinking. What's the best/right way to make them up? (2) When making up years of prayers, do I really have to count "First Zuhr Qadha", "Second Zuhr Qadha", "Third Zuhr Qadha" etc. till the end? Like "Zuhr Qadha Number 1265". (3) What if I die before having made up the many fasts and prayers?
بسم الله الرحمن الرحيم


(1) First, evaluate how often you have broken your fasting by masturbation and make qaza fasting of those days. If you have broken some fasts by drinking and eating intentionally then you have to make qaza as well as kaffarah. In kaffarah, you have to keep fast of sixty days continuously without a gap.



(2) Likewise, in salah as well, estimate as much salah as you missed, then start making qaza with an intention that I am making qaza of my first missed Zuhr salah or Asr salah. There is no need to say: qaza No. 1265.



(3) If you kept on striving your level best to make up the missed salahs and fasts; and meanwhile you passed away leaving a will while you had to make up some of salah and fast then it is hoped that Allah will forgive you by His mercy.


Allah knows Best!

Darul Ifta,

Can women having periods during the month of Ramadan, fast?
بسم الله الرحمن الرحيم



No, the fast will not be valid in a state of menstruation period. They have to make up the missed fasts later.


Allah knows Best!

Darul Ifta,

Wednesday, 18 April 2018


اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔
داڑھی کی شرعی حیثیت
داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے، واجب ہے یا سنت؟ اور داڑھی منڈوانا جائز ہے یا مکروہ یا حرام؟ جمہور محدثین ومحققین وفقہاء اور علماء کرام نیز چاروں ائمہ (امام ابوحنیفہ  ، امام شافعی ، امام مالک، امام احمد بن حنبل) داڑھی کے واجب ہونے پر متفق ہیں۔ عصر حاضر میں بھی امت مسلمہ کے تقریباً تمام مکاتب فکر قرآن وحدیث کی روشنی میں وجوب کے ہی قائل ہیں۔
میں نے اس موضوع پر عربی واردو زبان کی متعدد کتابوں میں محدثین وفقہاء وعلماء کرام کے اقوال کا مطالعہ کیا ،سب نے یہی اعتراف کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے داڑھی کا واجب ہونا ہی ثابت ہوتا ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کو داڑھی رکھنے کا امر(حکم ) دیا ہے اور حکم وجوب کے لئے ہی ہوتا ہے اِلّایہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی دوسرے ارشاد یا عمل یا صحابہ کرام کے عمل سے معلوم ہو کہ آپ ا کا حکم (امر) وجوب کے لئے نہیں بلکہ صرف تاکید کے لئے ہے۔ لیکن زیر بحث مسئلہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگیوں کے احوال سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امت مسلمہ کو داڑھی رکھنے کا حکم وجوب کے لئے ہی ہے، چنانچہ خیر القرون میں صحابہ یا تابعین یا تبع تابعین میں سے کسی ایک محدث یا فقیہ یا عالم نے داڑھی کے عدم وجوب کا فتویٰ جاری نہیں فرمایا، بلکہ سب نے اس کے وجوب کا ہی فیصلہ فرمایا ہے۔ اس موضوع پر تفصیلات کے لئے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کی عربی کتاب"وجوب اعفاء اللحےۃ" کا مطالعہ کریں جو سعودی عرب کے ادارۃ البحوث العلميۃ والافتاء والدعوۃ والارشاد سے شیخ عبد العزیز بن باز ؒ کی تقریظ کے ساتھ شائع ہوئی ہے ۔
اگر داڑھی کے صرف سنت ہونے کو تسلیم کربھی لیا جائے تو یہ عام سنت نہیں ہوگی بلکہ داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ اشد التاکید ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی شعار بھی ہے اور تمام انبیاء کی سنت بھی ہے، نیز فطرت انسانی بھی ہے اور فطرت انسانی کو بدلنے کی اجازت نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ الروم آیت ۳۰ میں ارشاد فرمایا ہے۔ بر صغیر میں علم حدیث کی اہم وعظیم شخصیت حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی کتاب حجۃ اللہ البالغۃ ۱/۱۵۲ میں تحریر کیا ہے کہ داڑھی کاٹنا اللہ کی تخلیق اور بناوٹ کو بدلنا ہے۔۔۔۔۔۔ بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی بلکہ نبی اکرم انے داڑھی کاٹنے کو مشرکین اور مجوسیوں کا طریقہ قرار دیا ہے اور آپ انے داڑھی کاٹنے والوں کی طرف نظر اٹھاکر دیکھنا بھی پسند نہیں فرمایا۔
آئیے اولاً داڑھی کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا مطالعہ کریں:حضرت عبداللہ بن عمرسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرکین کی مخالفت کرو یعنی داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو۔ ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: مونچھوں کو اچھی طرح کاٹو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ۔(بخاری/ باب تقلیم الاظفار ، مسلم/ باب خصال الفطرۃ)
حضرت عبداللہ بن عمرسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مجوس (آگ کی پرستش کرنے والے) کا ذکر کیا گیا تو آپ انے فرمایا: یہ لوگ مونچھوں کو بڑھاتے ہیں اور داڑھیوں کو مونڈتے ہیں، پس تم ان کی مخالفت کیا کرو۔(صحیح ابن حبان ۸/۴۰۸)
حضرت عبداللہ بن عمرسے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مونچھوں کے کاٹنے اور داڑھیوں کے بڑھانے کا حکم ہوا ہے۔ معلوم ہوا کہ داڑھیوں کے بڑھانے کا حکم احکم الحاکمین اللہ جل شانہ کی طرف سے ہے۔ اَمَرَ کا لفظ بھی کتابوں میں آیا ہے، یعنی نبی اکرم انے مونچھوں کے کاٹنے اور داڑھیوں کے بڑھانے کا حکم دیا ہے۔مسلم/ باب خصال الفطرۃ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرک لوگ مونچھوں کو بڑھاتے ہیں اور داڑھیوں کو کاٹتے ہیں پس تم ان کی مخالفت کرو، اورداڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو۔(رواہ البزاز بسند حسن)
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مونچھوں کو کاٹو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مجوسیوں کی مخالفت کرو۔  (مسلم/ باب خصال الفطرۃ)
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس خصلتیں فطرت میں سے قرار دی ہیں، جن میں سے پہلی خصلت مونچھو ں کو کاٹنا اور دوسری خصلت داڑھی کو بڑھانا ہے۔۔۔۔ (مسلم/ باب خصال الفطرۃ) یعنی داڑھی رکھنا فطرتِ انسانی اور اسلامی شعار ہے، نیز یہ تمام انبیاء کی سنت ہے، جیساکہ علامہ ابن حجر عسقلانی نے بخاری کی شرح فتح الباری ۱۰/۳۳۹ میں اور علامہ جلال الدین سیوطی نے تنویر الحوالک شرح موطا الامام مالک ۲/۲۱۹ میں فطرت کی تشریح کے تحت تحریر کیا ہے۔
رسول اللہ انے جب مختلف ممالک کے بادشاہوں کو اسلام کی دعوت دینے کے لئے خطوط لکھے، تو ان میں سے ایک خط کسریٰ شاہ فارس کے نام بھی لکھا۔ اُس کے پاس جب نامۂ مبارک پہونچا تو اس نے اس کو پھاڑ دیا اور یمن کے گورنر کو لکھا کہ دو مضبوط آدمیوں کو حجاز بھیجو جو اس شخص کو لے کر آئیں جس نے مجھے یہ خط تحریر کیا ہے۔ چنانچہ یمن کے گورنر نے شاہ فارس کسریٰ کے حکم سے دو فوجیوں کو رسول اللہ اکے پاس بھیجا۔ وہ دونوں رسول اللہ اکے پاس آئے، ان کی داڑھیاں مونڈی ہوئی تھیں اور مونچھیں بڑھی ہوئی تھیں، آپ انے ان دونوں کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں فرمایا، پھر ان کی طرف متوجہ ہوکر کہا کہ تم دونوں کے لئے عذاب ہے، کس نے تم کو اس کا حکم دیا ہے؟ دونوں نے کہا کہ ہمارے رب یعنی کسریٰ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے۔ آپ انے فرمایا: لیکن میرے رب نے تو مجھے داڑھی رکھنے اور مونچھیں کاٹنے کا حکم دیا ہے۔ (البدایہ والنہایہ ۴/۲۷۰ ، تاریخ ابن جریر ۳/۹۱۔۹۰، کتاب الوفاء باحوال المصطفیٰ للحافظ ابن الجوزی) اس واقعہ کو مولانا محمد یوسف صاحب کاندھلوی نے اپنی مشہور ومعروف کتاب (حیاۃ الصحابہ /ج ۱ ص ۱۱۵)میں مختلف سندوں کے ساتھ تحریر کیا ہے۔
مجوسیوں میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس نے اپنی داڑھی مونڈی ہوئی تھی اور اپنی مونچھ بڑھائی ہوئی تھی۔ آپ انے فرمایا : یہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ ہمارا دین ہے۔ آپ انے فرمایا: لیکن ہمارے دین میں تو یہ ہے کہ ہم مونچھیں کاٹتے ہیں اور داڑھیاں بڑھاتے ہیں۔روی ابن ابی شیبہ ۸/۳۷۹
حضور اکرم کی داڑھی کا تذکرہ:سید الانبیاء والمرسلین وخاتم الانبیاء وخیر البریہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ہمیشہ داڑھی رکھتے تھے، جیساکہ احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی داڑھی مبارک کا کثرت سے ذکر ملتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی داڑھی مبارک میں بہت زیادہ بال تھے۔(مسلم، کتاب الفضائل، باب شبیہ صلی اللہ علیہ وسلم)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی داڑھی مبارک گھنی تھی۔ (رواہ الترمذی فی الشمائل والبیہقی فی شعب الایمان) حضرت براءسے انہیں الفاظ کے ساتھ (نسائی ۵۲۳۲)میں روایت مذکور ہے۔ حضرت علیؓ سے انہیں الفاظ کے ساتھ (مسند احمد ۲/۱۰۲) میں روایت مذکور ہے۔
حضرت علی سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی داڑھی مبارک بہت گھنی تھی۔(مسند احمد ۱/۱۲۷)
حضرت عائشہ ، حضرت عثمان بن عفان، حضرت عمار بن یاسر ، حضرت ابو ایوب انصاری اور دیگر صحابہ کرام سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کا وضو کے وقت داڑھی میں خلال کرنے کا تذکرہ احادیث کی کتابوں میں موجود ہے۔
غرضیکہ صحابہ کرام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی داڑھی مبارک کو مختلف الفاظ میں ذکر کیا ہے ، اُن الفاظ کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم   کی داڑھی مبارک گھنی اور زیادہ بالوں والی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  وضو کے وقت داڑھی میں خلال بھی کیا کرتے تھے، اور کبھی کبھی اسمیں مہندی بھی لگاتے تھے۔ خلفاء راشدین اور دیگر صحابہ کرام کی داڑھی مبارک کا تذکرہ احادیث کی کتابوں میں موجود ہے، لیکن مضمون کی طوالت سے بچنے کے لئے ان کا تذکرہ نہیں کررہا ہوں۔ کسی بھی صحابی سے داڑھی کا مونڈنا یا ایک مشت سے کم داڑھی رکھنا ثابت نہیں ہے۔
داڑھی کی مقدار:نبی اکرم اکی واضح تعلیمات کی بناء پر جمہور محدثین، فقہاء اور علماء کرام داڑھی کے وجوب کے تو قائل ہیں، البتہ یہ داڑھی کتنی رکھی جائے اور کیا داڑھی کی حد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعین کی ہے یا نہیں؟ اس سلسلہ میں فقہاء وعلماء کرام کا اختلاف زمانۂ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ اگرچہ یہ بات بڑے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی تعلیمات میں داڑھی کی حد کے متعلق خاص وضاحت نہیں ملتی ہے۔ ہاں ترمذی(کتاب الادب / باب ما جاء فی الاخذ من اللحےۃ ) میں ایک روایت ہے جو سند کے اعتبار سے یقیناًکمزور ہے، اس میں ذکر کیا گیا ہے کہ نبی اکرم ا اپنی داڑھی مبارک کے طول وعرض سے زائد بال کاٹ دیا کرتے تھے۔ نیز بعض صحابہ کرام مثلاً حضرت عبد اللہ بن عمرسے ایک مشت کے بعد اپنی داڑھی کا کاٹنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔ جیسا کہ امام بخاری نے حضرت عبد اللہ بن عمر  کا عمل ذکر فرمایا ہے۔بخاری، کتاب اللباس ج ۲ ص ۸۷۵
غرضیکہ داڑھی کی مقدار کے سلسلہ میں تابعین،تبع تابعین اور اس کے بعد کے زمانے میں علماء کرام کی چند آراء ملتی ہیں، البتہ ایک مشت سے کم رکھنے کا جواز کسی صحابی یا تابعی یا تبع تابعی یا کسی معتبر محدث یا فقیہ سے کہیں نہیں ملتا۔
داڑھی کی مقدار کے سلسلہ میں فقہاء کے اقوال:داڑھی کو اس کے حال پر چھوڑ دیاجائے، یعنی کسی طرف سے کوئی بال نہ کاٹا جائے۔ امام شافعی کے دواقوال میں سے ایک قول، جس کو امام نووی  نے راجح قرار دیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل ؒ کی دو رائے میں سے ایک رائے یہی ہے۔
 
داڑھی کو اس کے حال پر چھوڑ دیاجائے، البتہ حج یا عمرہ سے فراغت کے بعد داڑھی کے دائیں اور بائیں جانب سے تھوڑا کاٹ لیا جائے۔ امام شافعی کے دواقوال میں سے دوسرا قول یہی ہے، جس کو حافظ ابن حجر  نے راجح قرار دیا ہے۔
داڑھی کے دائیں اور بائیں جانب جو بال بکھرے ہوئے ہیں، ایک قبضہ (مٹھی) کی شرط کے بغیر ان کو کاٹ لیا جائے۔ امام مالک  کی رائے یہی ہے جس کو قاضی عیاض  نے راجح قرار دیا ہے۔
 
ایک قبضہ (مٹھی) کے بعدداڑھی کے بال کاٹ لئے جائیں۔ امام ابو حنیفہ  کی رائے یہی ہے کہ ایک مشت ہی داڑھی رکھنا سنت ہے اور ایک مشت (قبضہ) سے کم داڑھی کے بال کاٹنا جائز نہیں ہیں۔ اسی رائے کو تمام علماء احناف نے راجح قرار دیا ہے۔ امام ابوحنیفہ  کے مشہور ومعروف شاگرد امام محمد  نے اپنی تصنیف کتاب الآثار میں تحریر کیا ہے کہ ہم نے روایت کیا امام ابوحنیفہ سے اور وہ روایت کرتے ہیں ہیثم  سے اور وہ حضرت عبداللہ ابن عمر سے کہ وہ یعنی حضرت عبد اللہ ابن عمر اپنی داڑھی مٹھی میں لے کر مٹھی بھر سے زائد کو یعنی جو مٹھی سے نیچے لٹکی ہوئی باقی رہ جاتی تو وہ اسے کاٹ دیا کرتے تھے۔ امام محمد  نے فرمایا کہ ہم نے اسی کو اختیار کیا ہے اور یہی قول امام ابو حنیفہ کا بھی ہے۔۔۔ چنانچہ فقہ حنفی کی تمام مشہور ومعروف کتابوں میں یہی تحریر ہے کہ ایک مشت داڑھی رکھنا سنت ہے اور اگر داڑھی ایک مشت سے کم ہو تو اس کاٹنا جائز نہیں ہے۔
داڑھی کے متعلق نبی اکرم اکی واضح تعلیمات سب سے زیادہ مستند ومعتبر سندوں کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے واسطے سے ہی امت مسلمہ کو پہونچی ہیں اور حضرت عبد اللہ بن عمر ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن سے بڑے بڑے صحابہ کرام بھی مسائل میں رجوع فرماتے تھے، نیز وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے بڑے فدائی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی سنتوں کی پیروی میں بہت زیادہ پیش پیش رہنے والے تھے، ان کے عمل کو بطور معیار پیش کیا جاتا ہے۔ امام بخاری نے حضرت عبد اللہ بن عمرکے داڑھی سے متعلق ان کے عمل کو ترازو بناکر پیش کیا ہے کہ وہ حج وعمرہ سے فارغ ہونے کے موقع پر احرام کھولتے تو داڑھی کو مٹھی میں لے کر زائد حصہ کاٹ دیا کرتے تھے۔ بخاری، کتاب اللباس ج ۲ ص ۸۷۵
حافظ ابن حجر شرح بخاری میں طبری سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک جماعت کہتی ہے کہ داڑھی جب ایک مشت سے زائد ہوجائے تو زائد کو کتر دیا جائے، پھر طبری نے اپنی سند سے حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔
حضرت جابر بن عبد اللہ  فرماتے ہیں کہ ہم لوگ داڑھی کے اگلے اور لٹکنے والے حصہ کو بڑھا ہوا رکھتے تھے مگر حج اور عمرہ میں (یعنی حج اور عمرہ سے فارغ ہوکر) اسے کاٹ دیا کرتے تھے۔ رواہ ابواداؤد باسناد صحیح ۴/۴۱۹۸
داڑھی کے متعلق حضرت عبد اللہ بن عمرکے بعد سب سے زیادہ روایات حضرت ابوہریرۃ سے مروی ہیں، ان کا عمل بھی ایک مشت کے بعد داڑھی کاٹنے کا مذکور ہے۔ نصب الرایہ ج ۲ ص ۴۵۸
امام غزالی نے اپنی کتاب (الاحیاء ۱ /۱۴۳) میں تحریرکیا ہے کہ ایک مشت سے زیادہ داڑھی کے کاٹنے میں علماء کا اختلاف ہے لیکن اگر کوئی ایک مشت کے بعد داڑھی کے بال کاٹ دیتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ حضرت عبد اللہ بن عمراور تابعین سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ علامہ ابن سیرین  نے ایک ہی مشت داڑھی رکھنے کو مستحسن قرار دیا ہے۔
شیخ عبد الحق محدث دہلوی اپنی کتاب (اشعۃ اللمعات ج۱ ص ۲۲۸)میں لکھتے ہیں: داڑھی منڈانا حرام ہے اور ایک مشت کی مقدار تک اس کا بڑھانا واجب ہے۔
علامہ ابن تیمیہ  نے اپنی کتاب (شرح العمدۃ ۱ / ۲۳۶) میں تحریر کیا ہے کہ اعفاء اللحیہ کے معنی داڑھی کو اپنے حال پر چھوڑنے کے ہیں، لیکن اگر کوئی ایک مشت کے بعد داڑھی کاٹتا ہے یا دائیں وبائیں جانب بکھرے ہوئے بال کو کاٹتا ہے تو وہ مکروہ نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا حضرت عبد اللہ بن عمر سے ثابت ہے۔
صفوۃ التفاسیر کے مصنف اور مسجد حرام کے مدرس شیخ محمد بن علی الصابونی ؒ کا ایک مقالہ سعودی عرب کے مشہور ومعروف اخبار (المدینہ) میں۲۴ محرم ۱۴۱۵ھ کو شائع ہواتھا جس میں انہوں نے دلائل کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ داڑھی کے بالوں کو بکھرا ہوا نہ چھوڑا جائے بلکہ جو بال ادھر ادھر بکھرے ہوئے ہوں ان کو کاٹ کر داڑھی کو سنوارا جائے اور اس کو اس طرح نہ چھوڑا جائے کہ بچے ڈرنے لگیں اور بڑے لوگ کنارہ کشی اختیار کرنے لگیں۔۔۔۔۔
نوٹ: عصر حاضر کے بعض علماء کرام نے ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے کے جواز کا فتویٰ دیا ہے، البتہ یہ علماء کرام بھی داڑھی کو کم از کم ایک مشت ہی رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
ایک شبہ کا ازالہ:بعض حضرات کہہ دیتے ہیں کہ قرآن کریم میں داڑھی کا حکم کہا ں ہے؟ میں ان حضرات سے سوال کرتا ہوں کہ قرآن کریم میں یہ کہاں ہے کہ جو قرآن میں ہو بس اسی پر عمل کرنا لازم ہے اور قرآن میں یہ کہاں ہے کہ رسول اللہ اکے فرمان کو مت مانو، بلکہ قرآن کریم میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے بے شمار جگہوں پر رسول اکرم کی ااطاعت کاحکم دیا ہے، اور رسول اللہ ا کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ہے۔ (سورۂ النساء ۸۰) نیز اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جگہ جگہ اپنی اطاعت کے ساتھ رسول اللہ ا کی اطاعت کو ضروری قرار دیا ہے، اگر قرآن کریم ہی ہمارے لئے کافی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جگہ جگہ رسول اللہ اکی اطاعت کا حکم کیوں دیا ہے؟ اس موضوع پر تفصیل کے لئے میرے مضمون حجيۃ حدیث کو پڑھیں:میں نے حجیت حدیث کے مضمون میں دلائل کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ احادیث شریفہ کے بغیر قرآن کریم کو سمجھنا ناممکن ہے، جیساکہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ النحل آیت ۴۴ اور ۶۴ میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے مفسر اول حضور اکرم اہیں، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی اکرم ا پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ آپ اامت مسلمہ کے سامنے قرآن کریم کے احکام ومسائل کھول کھول کر بیان کریں ۔
پھر بھی ان حضرات کے اطمینان کے لئے ذکر ہے کہ داڑھی کاتذکرہ قرآن کریم (سورۂ طہ ۹۴) میں آیا ہے: يا ابْنَ اُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْيتيحضرت موسیٰ علیہ السلام نے حضرت ہارون علیہ السلام کی داڑھی مبارک پکڑی تو حضرت ہارون علیہ السلام نے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! میری داڑھی کو نہ پکڑو۔
داڑھی کو خضاب یا مھندی سے رنگنا:اگر بڑھاپے کی وجہ سے داڑھی یا سر کے بال سفید ہوگئے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں علماء کرام کا متفق علیہ فیصلہ ہے کہ بال کو خالص کالے رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے، کیونکہ ا س میں تخلیق کو بدلنا ہے۔ لیکن اگر کسی شخص کے جوانی میں ہی کسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے بال سفید ہوگئے ہوں تو جوانی میں بالوں کو خالص کالے رنگ سے رنگنے کے متعلق علماء کرام کا اختلاف ہے، لیکن بچنے میں خیر ہے۔ البتہ خالص کالے رنگ کے علاوہ مہندی یا سیاہی مائل کسی رنگ سے بالوں کا رنگنا سب کے لئے خواہ بوڑھے ہوں یا جوان نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحب ہے۔
حضرت ابو قحافہ کو فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں لایا گیا کہ ان کے بال بالکل سفید تھے، تو نبی اکرم ا نے فرمایا : ان کے بالوں کی سفیدی کو بدلو، البتہ کالے رنگ سے بچو۔ مسلم، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ، مسند احمد
نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : بالوں کی سفیدی کو بدلنے کے لئے حناء اور کتم کا استعمال کیا کرو۔ (ابو داؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ) حناء مہندی کو کہتے ہیں جبکہ کتم بھی مہندی کی طرح ہی ہوتا ہے لیکن بالوں پر استعمال کے بعد اس کا رنگ سیاہی مائل ہوجاتا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داڑھی کو زرد رنگ سے رنگتے تھے۔ ابو داؤد / باب فی المصبوغ بالصفرۃ
حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آخری زمانے میں کچھ لوگ خالص کالے رنگ سے اپنے بالوں کو رنگیں گے، ان لوگوں کو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہوگی۔ ابو داؤد، نسائی
خلاصۂ کلام:میرے عزیزو! داڑھی رکھنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، آپ کی اتباع اور آپ سے محبت کا اظہار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے جو حکم دیا ہے اس سے داڑھی کا واجب ہونا ہی ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن دور حاضر میں بعض لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے فرمان کا ذرا بھی خیال نہیں کرتے اور نہ صرف داڑھی منڈواتے ہیں بلکہ داڑھی پر مختلف تبصرے کرنے شروع کردیتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ داڑھی نہ رکھنا گناہ ہے لیکن داڑھی پر غلط تبصرے کرنا یا داڑھی کا مزاق اڑانا کفر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والا بنائے اور داڑھی رکھنے والا بنائے۔ آمین، ثم آمین۔

Tuesday, 17 April 2018

نفل نمازیں
نماز تہجد:
فضیلت: نماز تہجد نفل نمازوں میں سب سے زیادہ اہمیت و افضلیت کی حامل ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
اَفْضَلُ الصَّلَاۃِ بَعْدَالْفَرِیْضَۃِ صَلَاۃُ اللَّیْلِ۔
(جامع الترمذی ج 1 ص 99باب ما جاء فی فضل صلوۃ اللیل )
فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔
اس کی فضیلت کے بارے میں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِنَّ فِی الْجَنَّۃِ غُرْفاً تُرَیٰ ظُھُوْرُھَا مِنْ بُطُوْنِھَا وَبُطُوْنُھَا مِنْ ظُھُوْرِھَا فَقَامَ اَعْرَابِیٌّ فَقَالَ لِمَنْ ھِیَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ؟ فَقَالَ لِمَنْ اَطَابَ الْکَلَامَ وَاَطْعَمَ الطَّعَامَ وَاَدَامَ الصِّیَامَ وَصَلّٰی بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ۔
(جامع الترمذی ج 2ص19 باب ماجاء فی قول المعروف )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا اندرونی حصہ باہر سے اور بیرونی حصہ اندر سے نظر آتا ہے۔ تو ایک اعرابی کھڑا ہوا اور عرض کرنے لگا۔ اے اللہ کے رسول! یہ بالا خانے کن لوگوں کے لئے ہوں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے لئے جو اچھا کلام کرے، (مسکینوں کو)کھانا کھلائے، ہمیشہ روزے رکھے اور رات کو نماز پڑھے جب دوسرے لوگ سو رہے ہوں۔
وقت تہجد:
نماز تہجد کا وقت آدھی رات کے بعد شروع ہو جاتاہے۔ سنت طریقہ یہ ہے کہ عشاء پڑھ کر سو جائے، پھر اٹھ کر نماز تہجد ادا کرے، جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فرماتی ہیں۔
کَانَ یَنَامُ اَوَّلَہٗ وَیَقُوْمُ اٰخِرَہٗ فَیُصَلِّیْ ثُمَّ یَرْجِعُ اِلٰی فِرَاشِہٖ۔
(صحیح البخاری ج1 ص154 باب من نام اول اللیل و احیی آخرہ، صحیح مسلم ج 1ص255 باب صلوۃ اللیل و عدد رکعات النبی ﷺ
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے شروع حصہ میں نیند فرماتے اور آخری حصہ میں بیدار ہوتے اور نماز ادا فرماتے۔ پھر اپنے بستر پر واپس آجاتے۔
تعداد رکعات تہجد:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تہجد کی رکعات کے بارے میں مختلف تھی۔ چار، چھ، آٹھ، دس رکعات تک بھی منقول ہیں۔
:1 عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ اَبِیْ قَیْسٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا بِکَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُوْتِرُ؟ قَالَتْ بِاَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَّثَلَاثٍ وَثَمَانٍ وَّ ثَلَاثٍ وَلَمْ یَکُنْ یُوْتِرُبِاَکْثَرَمِنْ ثَلٰثَ عَشْرَۃَ وَلَااَنْقَصَ مِنْ سَبْعٍ۔
(سنن ابی داؤد ج 1ص200 باب فی صلوۃ اللیل)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کتنی رکعتوں کے ساتھ وتر پڑھتے تھے؟ تو آپ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا چار اور تین کے ساتھ، چھ اور تین کے ساتھ، آٹھ اور تین کے ساتھ آپ کی وتر (مع تہجد) کی رکعتیں نہ تیرہ سے زیادہ ہوتی تھیں اور نہ سات سے کم۔
:2 عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ تِسْعَ رَکْعَاتٍ فِیْھِنَّ الْوِتْرُ۔
(صحیح ابن خزیمۃ ج 1ص577 رقم الحدیث 1167)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو رکعت پڑھتے تھے، ان میں وتر بھی ہوتی تھی۔
:3 حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم صَلّٰی بَعْدَالْعَتَمَۃِ ثَلَاثَ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً۔
(صحیح ابن خزیمۃ ج 1ص576 رقم الحدیث 1165
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کے بعد تیرہ رکعت پڑھتے تھے۔
فائدہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مندرجہ بالا رکعات مختلف اوقات میں پڑھتے تھے، لیکن اکثر معمول آٹھ رکعت تہجد کا تھا۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں۔
مَاکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یَزِیْدُفِیْ رَمَضَانَ وَلَافِیْ غَیْرِہٖ عَلٰی اِحْدیٰ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً۔
(صحیح البخاری ج 1ص154 باب قیام النبی ﷺ باللیل فی رمضان و غیرہ،صحیح مسلم ج 1ص254 باب صلوۃ اللیل و عدد رکعات النبی ﷺ الخ،سنن النسائی ج 1ص248 باب کیف الوتر بثلاث)
ترجمہ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میںگیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے (آٹھ رکعت تہجد اور تین رکعت وتر
نماز اشراق:
نماز اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے پندرہ، بیس منٹ بعد شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی دو یا چار رکعت پڑھی جاتی ہیں، جن کا ثواب ایک حج وعمرہ کے برابر ہے۔
:1 عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ صَلَّی الْفَجْرَفِیْ جَمَاعَۃٍ ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُاللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہٗ کَاَجْرِحَجَّۃٍ وَّ عُمْرَۃٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ۔
(سنن الترمذی ج 1ص130 باب ما ذکر مما یستحب من الجلوس فی المسجدالخ، الترغیب والترھیب للمنذری ج 1ص178 الترغیب فی جلوس المرء فی مصلاہ الخ )
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی، پھر وہیں اللہ کا ذکر کرنے بیٹھ گیا یہاں تک کہ سورج نکل آیا۔ پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں تو اس کے لئے ایک مکمل حج اور عمرہ کا ثو اب ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ’’ مکمل‘‘ کا لفظ تین بار ارشاد فرمایا۔
:2 عَنْ حَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ صَلَّی الْفَجْرَثُمَّ قَعَدَفِیْ مَجْلِسِہٖ یَذْکُرُاللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ قَالَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَی النَّارِاَنْ تَلْفَحَہٗ اَوْتَطْعَمَہٗ۔
(شعب الایمان للبیہقی ج 3ص85 فصل امشی الی المساجد، رقم الحدیث2958،جامع الاحادیث للسیوطی ج 20 ص494 رقم الحدیث 22717 )
ترجمہ: حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے فجر کی نماز پڑھی پھر اپنی جگہ بیٹھ کر اللہ تعالی کا ذکر کرنے لگا یہاں تک کہ سورج نکل آیا۔ پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالی آگ پر حرام کر دیں گے کہ اسے کھائے۔
:3 حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے اسی مضمون کی روایت مروی ہے:
ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ اَوْاَرْبَعَ رَکْعَاتٍ۔
(الترغیب والترہیب للمنذری ج 1ص178 الترغیب فی جلوس المرء فی مصلاہ الخ )
ترجمہ: پھر وہ دو رکعتیں پڑھے یا چار رکعات۔
نماز چاشت:
فضیلت:
:1 عَنْ اَبِی الدَّرْدَآئِ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ صَلَّی الضُّحٰی رَکْعَتَیْنِ لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی اَرْبَعاًکُتِبَ مِنَ الْعَابِدِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی سِتًّاکُفِیَ ذٰلِکَ الْیَوْمَ وَمَنْ صَلّٰی ثَمَانِیًاکَتَبَہُ اللّٰہُ مِنَ الْقَانِتِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتًافِی الْجَنَّۃِ۔
(مجمع الزوائد للھیثمی ج2 ص494 باب صلوٰۃ الضحیٰ، رقم الحدیث 3419)
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے چاشت کی دو رکعات پڑھیں تو ا س کا نام غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔ جس نے چار رکعات پڑھیں تو اس کانام عابدین میں لکھا جائے گا۔ جس نے چھ رکعات پڑ ھیں اس دن اس کی کفایت کی جائے گی، جس نے آٹھ پڑھیں اسے اللہ تعالی اطاعت شعاروں میں لکھ دیں گے اور جس نے بارہ رکعات پڑھیں تو اس کے لئے اللہ تعالی جنت میں گھر بنا دیں گے
:2 عَنْ اَبِیْ ذَرٍّرَضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ یُصْبِحُ عَلٰی کُلِّ سَلَامٰی مِنْ اَحَدِکُمْ صَدَقَۃٌ فَکُلُّ تَسْبِیْحَۃٍ صَدَقَۃٌ وَکُلُّ تَحْمِیْدَۃٍ صَدَقَۃٌ وَکُلُّ تَھْلِیْلَۃٍ صَدَقَۃٌ وَکُلُّ تَکْبِیْرَۃٍ صَدَقَۃٌ وَاَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ صَدَقَۃٌ وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِصَدَقَۃٌ وَیُجْزِیُٔ مِنْ ذٰلِکَ رَکْعَتَانِ یَرْکَعُھُمَامِنَ الضُّحٰی۔
(صحیح مسلم ج1 ص 250 باب استحباب صلوۃ الضحی الخ)
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب صبح ہوتی ہے تو انسان کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ واجب ہوتا ہے۔ ہر با ر سبحان اللہ کہنا ایک صدقہ ہے، ہر بار الحمد للہ کہنا ایک صدقہ ہے، ہر با ر لا الہ الا اللہ کہنا ایک صدقہ ہے، ہر با ر اللہ اکبرکہنا ایک صدقہ ہے، اچھی بات کا حکم کرنا ایک صدقہ ہے، بری بات سے روکنا ایک صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں جنھیں انسان پڑھ لیتا ہے۔
تعداد رکعات نماز چاشت:
چاشت کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں۔
:1 حدیث ابو الدرداء رضی اللہ عنہ جس میں دو سے بارہ رکعت کا ذکر ہے، پیچھے گزر چکی ہے۔
(مجمع الزوائد للھیثمی ج2 ص494 باب صلوٰۃ الضحیٰ، رقم الحدیث 3419)
:2 حضرت معاذہ العدویہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:
کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّی الضُّحٰی اَرْبَعًاوَیَزِیْدُ مَاشَائَ اللّٰہُ۔
(صحیح مسلم ج 1ص249 باب استحباب صلوۃ الضحی الخ)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی (عموماً) چار رکعت پڑھتے تھے اور (کبھی) اس سے زیادہ بھی پڑھتے جو اللہ تعالی کو منظور ہوتا۔
:3 عَنْ اُمِّ ھَانِیِّ رضی اللہ عنہا قَالَتْ اِنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم دَخَلَ بَیْتَھَا یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَاغْتَسَلَ وَصَلّٰی ثَمَانِیَ رَکْعَاتٍ فَلَمْ اَرَ صَلٰوۃً قَطُّ اَخَفَّ مِنْھَا غَیْرَ اَنَّہٗ یُتِمُّ الرُّکُوْعَ وَالسُّجُوْدَ… وَقَالَتْ فِی رِوَایَۃٍ اُخْریٰ… وَذٰلِکَ ضُحیً۔
(مشکوٰۃ المصابیح ج1 ص115 باب صلوۃ الضحی،صحیح مسلم ج 1ص249 باب استحباب صلوۃ الضحی الخ)
حضرت ام ھانی رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن میرے گھر تشریف لائے، غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی۔ میں نے کبھی اس سے ہلکی پھلکی نماز نہیں دیکھی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز میں بھی رکوع و سجود پورا کر رہے تھے۔ ام ھانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ یہ چاشت کی نماز تھی۔
:4 حدیث ابی ذر رضی اللہ عنہ جس میں دو رکعت کا ذکر ہے۔، پیچھے گزر چکی ہے
(صحیح مسلم ج1 ص 250 باب استحباب صلوۃ الضحی الخ)
چاشت کا وقت:
سورج کے طلوع ہونے کے بعد شروع ہوجاتا ہے اور زوال تک رہتا ہے۔ لیکن افضل یہ ہے کہ دن کے چوتھائی حصہ گزرنے کے بعد پڑھے جیسا کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صَلٰوۃُ الْاَوَّابِیْنَ حِیْنَ تَرْمَضُ الْفِصَالُ۔
(صحیح مسلم ج 1ص257 باب صلوۃ اللیل و عدد رکعات النبی ﷺ الخ)
ترجمہ: چاشت کی نماز اس وقت سے شروع ہوتا ہے کہ جب اونٹنی کے بچے کے پائوں گرمی سے جھلسنے لگیں۔
بقول ملا علی قاری یہ وقت دن کے چوتھائی حصہ سے شروع ہو جاتاہے۔
(حاشیہ مشکوٰۃ ج1 ص116 باب صلوۃ الضحی)
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صلوۃ ضحی (چاشت) کو صلوۃ الاوابین بھی کہا جاتا ہے۔
نماز اوابین:
نماز مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھی جاتی ہیں۔ احادیث میں اس کا بڑا ثواب منقول ہے۔
:1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃََ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ صَلّٰی بَعْدَالْمَغْرَبِ سِتَّ رَکْعَاتٍ لَمْ یَتَکَلَّمْ فِیْمَابَیْنَھُنَّ بِسُوْئٍ عُدِلْنَ لَہٗ بِعِبَادَۃِ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ سَنَۃً۔
(جامع الترمذی ج 1ص98 باب ما جاء فی فضل التطوع ست رکعات بعد المغرب،سنن ابن ماجۃ ج 1ص98 باب ما جاء فی الصلوۃ بین المغرب و العشائ،الترغیب والترہیب للمنذری ج 1ص227 الترغیب فی الصلوۃ بین المغرب و العشاء )
ترجمہ: حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی بری بات نہیں کی تو اسے بارہ سال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔
:2 حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔
رَاَیْتُ حَبِیْبِیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّیْ بَعْدَ الْمَغْرَبِ سِتَّ رَکْعَاتٍ وَقَالَ مَنْ صَلّٰی بَعْدَالْمَغْرَبِ سِتَّ رَکْعَاتٍ غُفِرَتْ لَہٗ ذُنُوْبُہٗ وَاِنْ کَانَ مِثْلَ زَبَدِالْبَحْرِ۔
(المعجم الاوسط للطبرانی ج5 ص255 رقم الحدیث 7245،مجمع الزوائد للھیثمی ج 2ص483 باب الصلوۃ قبل المغرب و بعدھا، رقم الحدیث 3380، الترغیب والترہیب للمندری ج1 ص227 الترغیب فی الصلوۃ بین المغرب و العشاء )
ترجمہ: میں نے اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ جس نے مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھیں تو اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
فائدہ: اس نماز کو’’ اوابین’’ کہا جاتا ہے، جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے درج ذیل آثار سے ثابت ہے۔
:1 عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرََ رضی اللہ عنہ قَالَ صَلَاۃُ الْاَوَّابِیْنَ مَابَیْنَ اَنْ یَّنْکَفِتَ اَھْلُ الْمَغْرِبِ اِلٰی اَنْ یُّثَوَّبَ اِلَی الْعِشَائِ۔
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج 4ص266،267،فی الصلوۃ بین المغرب و العشائ، رقم 5973 )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ’’ صلوۃ الاوابین‘‘ کا وقت اس وقت سے ہے کہ جب نمازی نماز مغرب پڑھ کر فارغ ہوں اور عشاء کا وقت آنے تک رہتا ہے۔
:2 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ اِنَّ الْمَلَا ئِکَۃَ لَتَحُفُّ بِالَّذِیْنَ یُصَلُّوْنَ بَیْنَ الْمَغْرِبِ اِلَی الْعِشَائِ وَھِیَ صَلَاۃُ الْاَوَّابِیْنَ۔
(شرح السنۃ للبغوی ج 2ص439 باب الصلوۃ بین المغرب و العشاء، رقم الحدیث 892)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ فرشتے ان لوگوں کو گھیر لیتے ہیں جو مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھتے ہیں اور یہ’’ صلوۃ الاوابین‘‘ ہے۔
صلوٰۃ التسبیح
صلوۃ التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔ ہر رکعت میں پچہتر(75) بار یہ تسبیح سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھنی چاہئے۔ طریقہ اس حدیث میں منقول ہے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاس رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ رضی اللہ عنہ یَاعَبَّاسُ! یَاعَمَّاہ! اَلاَاُعْطِیْکَ اَلاَاَمْنَحُکَ اَلاَاَحْبُوْکَ اَلاَاَفْعَلُ بِکَ عَشْرَ خِصَالٍ اِذَااَنْتَ فَعَلْتَ ذٰلِکَ غَفَرَاللّٰہُ لَکَ ذَنْبَکَ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ قَدِیْمَہٗ وَ حَدِیْثَہٗ خَطَأَہٗ وَعَمَدَہٗ صَغِیْرَہٗ وَکَبِیْرَہٗ سِرَّہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ عَشْرَخِصَالٍ اَنْ تُّصَلِّیَ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ تَقْرَئُ فِیْ کُلِّ رَکَعَۃٍ فَاتِحَۃَالْکِتَابِ وَسُوْرَۃً فَاِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَائَۃِ فِیْ اَوَّلِ رَکَعَۃٍ وَاَنْتَ قَائِمٌ قُلْتَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُخَمْسَ عَشَرَۃَ مَرَّۃً ثُمَّ تَرْکَعُ فَتَقُوْلُھَاوَاَنْتَ رَاکِعٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاْسَکَ مِنَ الرُّکُوْعِ فَتَقُوْلُھَاعَشْرًا ثُمَّ تَھْوِیْ سَاجِدًا فَتَقُوْلُھَاوَاَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاْسَکَ مِنَ السُّجُوْدِ فَتَقُوْلُھَاعَشْرًا ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُوْلُھَا عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاسَکَ فَتَقُوْلُھَاعَشْرًا فَذَالِکَ خَمْسٌ وَّسَبْعُوْنَ فِیْ کُلِّ رَکْعَۃٍ تَفْعَلُ ذٰلِکَ فِیْ اَرْبَعِ رَکْعَاتٍ اِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تُصَلِّیَھَافِیْ کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً فَافْعَلْ فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ جُمْعَۃٍ مَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ شَھْرٍمَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ سَنَۃٍ مَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ عُمْرِکَ مَرَّۃً۔
(سنن ابی داؤد ج1 ص190 باب صلوۃ التسبیح، جامع الترمذی ج 1ص109 باب ما جاء فی صلوۃ التسبیح، سنن ابن ماجۃ ج 1ص99 باب ما جاء فی صلوۃ التسبیح،الترغیب والترہیب للمنذری ج 1ص268 الترغیب فی صلوۃ التسبیح)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا۔ اے چچا ! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ، تحفہ اور ایک خبر نہ دوں؟ کیا میں آپ کو دس باتیں نہ بتائوں کہ جب آپ انہیں کرلیں تو اللہ تعالی آپ کے نئے پرانے بھول کرکئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے یا ظاہر سب گناہ معاف فرما دیں۔ وہ دس خصلتیں(باتیں) یہ ہیں کہ آپ چار رکعت پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھیں۔ جب پہلی رکعت میں قرات سے فارغ ہوں تو قیام ہی کی حالت میں یہ کلمات سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پندرہ بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں دس بار پڑھیں، پھر رکوع سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں۔ پھر سجدہ کے لئے جھک جائیں تو سجدہ میں دس مرتبہ کہیں۔ پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں۔ پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں (پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں)ہر رکعت میں یہ کل پچہتربار ہوگئے۔ آپ چار رکعت میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر دن پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر دن پڑھیں، اگر ایسا نہ کرسکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں، ہر جمعہ کی طاقت نہ ہوتو ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں، اگر ہر مہینہ میں نہ پڑھ سکیں تو سال میں ایک بار پڑھیں اور اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھیں۔
ایک دوسرا طریقہ بھی صلوۃ التسبیح کے متعلق مروی ہے۔ وہ یہ کہ ثناء پڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح پندرہ بار پڑھے۔ پھر رکوع سے پہلے رکوع کی حالت میں، رکوع کے بعد، سجدہ اولیٰ میں، سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں، پھر دوسرے سجدہ میں دس دس بار پڑھے پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھے بلکہ کھڑا ہو جائے۔ باقی ترتیب وہی ہے۔
(جامع ترمذی ج1 ص109 باب ما جاء فی صلوۃ التسبیح،الترغیب والترہیب للمنذری ج 1ص269 الترغیب فی صلوۃ التسبیح)
دونوں طریقوں میں سے جس کو اختیار کرے، اس کے مطابق پڑھ سکتا ہے لیکن یہ خیال رہے کہ تسبیح ہر رکعت میں پچہتر بار ہونی چاہیے۔
صلوٰۃ الحاجۃ
آدمی کو جب کوئی ضرورت پیش آئے تو اسے چاہئے کہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت صلوۃ الحاجۃ پڑھے۔ پھر باری تعالی کی حمد و ثناء کرے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور عاجزی و انکساری سے دعا کرے تو یقیناً اللہ تعالی اس کی حاجت پوری فرمائیں گے چنانچہ احادیث میں وارد ہے:
:1 عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ کَانَتْ لَہٗ اِلَی اللّٰہِ حَاجَۃٌ اَوْاِلٰی اَحَدٍ مِّنْ بَنِیْ اٰدَمَ فَلْیَتَوَضَّاْ وَلْیُحْسِنِ الْوُضُوْئَ ثُمَّ لِیُصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ لِیُثْنِ عَلَی اللّٰہِ وَلِیُصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ لْیَقُلْ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَسْئَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلّ ِ بِرٍّ وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَاھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَ لَاحَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَھَا یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
(جامع الترمذی ج 1ص108 باب ما جاء فی صلوۃ الحاجۃ، سنن ابن ماجۃ ج 1ص98 باب ما جاء فی صلوۃ الحاجۃ،الترغیب والترہیب للمندری ج1 ص273الترغیب فی صلوۃ الحاجۃ و دعائھا )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو اللہ کی طرف یا مخلوق کی طرف کوئی ضرورت ہو تو اسے چاہئے کہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعتیں پڑھے۔ پھر اللہ تعالی کی حمد و ثناء کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودبھیجے، پھر یہ دعا پڑھے:)ترجمہ یہ ہے) اللہ حلیم و کریم کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالی پاک ہے،عرش عظیم کا مالک ہے۔، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام عالمین کا رب ہے۔(اے اللہ!) میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کی رحمت کو واجب کرنے اور بخشش کو لازم کرنے والی چیزوں کا، اور ہر نیکی سے حصہ اور ہرگناہ سے سلامتی کا۔ میرے کسی گناہ کو معاف کئے بغیر نہ چھوڑ، کسی غم کو دور کئے بغیر نہ چھوڑ، اور کوئی حاجت جو آپ کی رضا کا سبب ہو پورا کئے بغیر نہ چھوڑ۔ اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والی ذات!
:2 حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ مَنْ تَوَضَّاَ فَاَسْبَغَ الْوُضُوْئَ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ یُتِمُّھُمَااَعْطَاہُ اللّٰہُ مَاسَاَلَ مُعَجِّلاً اَوْمُؤَخِّرًا۔
(مسند احمد بن حنبل ج18 ص568 رقم الحدیث 27370،غایۃ المقصد فی زوائد المسند للھیثمی ج 1ص1362 باب صلوۃ الحاجۃ)
ترجمہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں تو اللہ تعالی اس کے سوال کو جلدی یا دیر سے ضرور پورا کرے گا۔
تحیۃ الوضوء
اس کی دو رکعتیں ہیں۔ وضو کرنے کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔ احادیث میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے۔ چند احادیث پیش خدمت ہیں:
:1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ یَا بِلَالُ!حَدِّثْنِیْ بِاَرْجٰی عَمَلٍ عَمِلْتَہٗ فِی الْاِسْلَامِ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَیْکَ بَیْنَ یَدَیَّ فِی الْجَنَّۃِ؟ قَالَ مَاعَمِلْتُ عَمَلًا اَرْجٰی عِنْدِیْ اَنِّیْ لَمْ اَتَطَھَّرْطُھُوْرًا فِیْ سَاعَۃِ لَیْلٍ اَوْنَھَارٍاِلَّاصَلَّیْتُ بِذٰلِکَ الطُّھُوْرِمَاکُتِبَ لِیْ اَنْ اُصَلِّیَ۔
(صحیح البخاری ج 1ص154باب فضل الطھور باللیل و النھار، صحیح مسلم ج 2ص292باب من فضائل ام سلیم ام انس بن مالک و بلال رضی اللہ عنہ، الترغیب والترہیب للمنذری ج1 ص106 الترغیب فی رکعتین بعد الوضوئ)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز کے وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو فرمایا: اے بلال! مجھے بتا کہ اسلام میں تیرا وہ کون سا عمل ہے جس کی مقبولیت کی زیادہ امید ہو؟ کیونکہ میں نے تیرے جوتوں کی آواز جنت میں سنی ہے۔ تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میرا ایسا عمل تو کوئی نہیں، لیکن اتنی بات ہے کہ جب بھی میں نے طہارت کی ہے (وضو وغیرہ) دن میں یارات کو کسی بھی وقت تو اس طہارت کے ساتھ جتنا ہو سکا میں نے نماز ضرور پڑھی ہے۔
:2 حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَامِنْ مُّسْلِمٍ یَّتَوَضَّاُفَیُحْسِنُ وُضُوْئَہٗ ثُمَّ یَقُوْمُ فَیُصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ مُقْبِلٌ عَلَیْھِمَابِقَلْبِہٖ وَوَجْھِہٖ اِلَّاوَجَبَتْ لَہٗ الْجَنَّۃُ۔
(صحیح مسلم ج 1ص122 باب الذکر المستحب عقب الوضوئ،سنن النسائی ج 1ص36 باب ثواب من احسن الوضوء ثم صلی رکعتین)
ترجمہ: جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے، پھر دورکعتیں اس طرح پڑھے کہ قلب و ظاہر کی تمام توجہ ان دو رکعات کی طرف ہو تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
:3 عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدِالْجُھَنِیَّ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ مَنْ تَوَضَّاَ فَاَحْسَنَ وُضُوْئَہٗ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ لَایَسْھُوْفِیْھِمَاغُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔
(سنن ابی داؤد ج1 ص138 باب الکراہیۃ الوسوسۃ و حدیث النفس فی الصلوۃ،شرح السنۃ للبغوی ج 2ص524 باب فضل من تطھر فصلی عقبیہ، رقم الحدیث 1008،الترغیب والترہیب للمنذری ج 1ص106 الترغیب فی رکعتین بعد الوضوئ)
ترجمہ: حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعت نماز پڑھی جن میں غفلت نہ برتی تو اس کے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
تحیۃ المسجد
جب کوئی مسلمان مسجد میں داخل ہو تو مستحب یہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھ لے بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو۔
عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ السَّلَمِیِّ رَضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اِذَادَخَلَ اَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ اَنْ یَّجْلِسَ۔
(صحیح البخاری ج 1ص63 باب اذا دخل احدکم المسجد فلیرکع رکعتین،صحیح مسلم ج 1ص248باب استحباب تحیۃ المسجد برکعتین الخ )
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہوتو اسے چاہئے کہ بیٹھنے سے پہلے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے۔
صلوۃ استخارہ
جب کسی کو کوئی کام پیش آئے اور اس کے کرنے نہ کرنے میں تردد ہو رہا ہو اور یہ فیصلہ نہ کر سکے کہ کروں یا نہ کروں؟ جلدی کروں یا دیر سے؟ تو اسے چاہیے کہ دو رکعت نماز استخارہ پڑھ کر دعاء استخارہ مانگے، پھر جس طرف دل کا میلان ہو جائے اسی کو اختیار کرے۔
عَنْ جَابِرِبْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُعَلِّمُنَا الْاِسْتِخَارَۃَ فِی الْاُمُوْرِکُلِّھَا کَمَا یُعَلِّمُنَا السُّوْرَۃَ مِنَ الْقُرْاٰنِ یَقُوْلُ اِذَا ھَمَّ اَحَدُکُمْ بِالْاَمْرِفَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ مِنْ غَیْرِ الْفَرِیْضَۃِ ثُمَّ لِیَقُلْ: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَ لَا اَقْدِرُ وَ تَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَخَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْ قَالَ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاقْدِرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَوْقَالَ فِیْ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہٗ وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ ارْضِنِیْ بِہٖ قَالَ وَیُسَمِّیْ حَاجَتَہٗ۔
(صحیح البخاری ج 1ص155 باب لا جاء فی التطوع مثنی مثنی،سنن ابی داؤد ج 1ص222 باب فی الاستخارۃ،جامع الترمذی ج 1ص109باب ما جاء فی صلوۃ الاستخارۃ )
ترجمہ: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمام امور میں استخارہ کرنا سکھاتے تھے جس طرح قرآن کی سورتیں سکھاتے تھے۔ فرماتے تھے کہ جب تمہیں کوئی کام پیش آئے تو دو رکعتیں نماز (استخارہ) پڑھو پھر یہ دعا مانگو: (دعا کا ترجمہ یہ ہے) اے اللہ! میں تیرے علم کی مدد سے تجھ سے بھلائی اور تیری قدرت کی مدد سے طاقت مانگتا ہوں اور تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں۔ کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں نہیں رکھتا، تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو ہی تمام غیبوں کا جاننے والا ہے۔ اے اللہ ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام (اس جگہ اپنے کام کا نام لے) میرے دین، زندگی، انجام کار اور میری دنیا و آخرت کے اعتبار سے بہتر ہے تو اسے میری قدرت میں دے دے اور اسے میرے لئے آسان فرما دے اور اگر تو اس کام کو میرے دین، زندگی، انجام کار اور دنیا و آخرت کے لئے برا سمجھتا ہے تو اس کو مجھے سے اور مجھ کو اس سے پھیر دے اور میرے لئے بھلائی عطا فرما جہاں کہیں بھی ہو، پھر مجھے اس کے ساتھ راضی بھی فرما۔
صلوۃ التوبہ
اگر کسی سے کوئی گناہ سر زد ہو جائے تو اسے چاہئے کہ اچھی طرح وضو کرے، دو رکعت نماز پڑھ کر توبہ کرے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ مَامِنْ رَجُلٍ یُذْنِبُ ذَنْبًاثُمَّ یَقُوُمُ فَیَتَطَھَّرُثُمَّ یُصَلِّیْ ثُمَّ یَسْتَغْفِرُاللّٰہَ اِلَّاغَفَرَاللّٰہُ لَہٗ ثُمَّ قَرَاَ ھٰذِہٖ الْاٰیَۃ:{ وَالَّذِیْنَ اِذَافَعَلُوْافَاحِشَۃً اَوْظَلَمُوْااَنْفُسَھُمْ ذَکَرُوْا اللّٰہَ} الْاٰیَۃِ
(آل عمران:135 )
(جامع الترمذی ج 1ص92 باب ما جاء فی الصلوۃ عند التوبۃ، سنن ابن ماجۃ ج 1ص100 باب ما جاء فی ان الصلوۃ کفارۃ، سنن ابی داؤد ج 1ص220 باب فی
ترجمہ: فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جس شخص سے کوئی گناہ ہو جائے تو وہ وضو کرے اور (دور رکعت) نماز ادا کرے اور اللہ تعالی سے معافی مانگے تو اللہ تعالی اسے معاف فرمادیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی (ترجمہ) اور جب وہ کوئی فحش کام کرتے ہیں یاا پنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور اللہ کے سوا کون ہے جو گناہوں کو بخش دے اور وہ لوگ اپنے کئے ہوئے پر اصرار نہیں کرتے اور وہ جانتے ہیں۔
صلوۃ سفر:
سفر پر جاتے وقت اور سفر سے واپسی پر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
:1 عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَاخَلَفَ عَبْدٌعَلٰی اَھْلِہ ٖ اَفْضَلَ مِنْ رَّکْعَتَیْنِ یَرْکَعُھُمَاعِنْدَھُمْ حِیْنَ یُرِیْدُ السَّفْرَ۔
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج3 ص552،553، الرجل یرید السفرالخ، رقم 4914)
ترجمہ: حضرت مطعم بن مقدام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص سفر کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے گھر والوں کے پاس دو رکعت سے زیادہ افضل شے نہیں چھوڑتا۔
:2 عَنْ عَلِیٍّ رَضی اللہ عنہ قَالَ اِذَاخَرَجْتَ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ۔
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج3 ص553 باب الرجل یرید السفر،رقم 4915)
ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تو سفر پر نکلے تو دو رکعت نماز پڑھ لیا کر۔
:3 عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِنِّیْ اُرِیْدُاَنْ اَخْرُجَ اِلَی الْبَحْرَیْنِ فِیْ تِجَارَۃٍ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم صَلِّ رَکْعَتَیْنِ۔
(مجمع الزوائد ج 2ص 572باب الصلوٰۃ اذا اراد سفرا، رقم الحدیث 3684 )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں تجارت کے سلسلے میں بحرین جانا چاہتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو رکعتیں نماز پڑھ لو۔
:4 عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ لَایَقْدِمُ مِنْ سَفَرٍ اِلَّا نَھَاراً فِی الضُّحٰی فَاِذَا قَدِمَ بَدَئَ بِالْمَسْجِدِ فَصَلّٰی فِیْہِ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ جَلَسَ فِیْہِ۔
(صحیح مسلم ج 1ص 248 باب استحباب رکعتین فی المسجد لمن قدم من سفر )
ترجمہ: حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دن کے وقت چاشت کے قریب سفر سے واپس تشریف لاتے تھے۔ جب واپس آتے تو مسجد میں تشریف لے جاتے اور دو رکعت نماز ادا کرتے پھر مسجد میں تشریف فرما ہوتے۔
:5 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃََ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اِذَادَخَلْتَ مَنْزِلَکَ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ تَمْنَعَانِکَ مَدْخَلَ السُّوْئِ وَاِذَاخَرَجْتَ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ تَمْنَعَانِکَ مَخْرَجَ السُّوْئِ۔
(مجمع الزوائد ج 2ص 572 باب الصلوٰۃ اذا دخل منزلہ، رقم الحدیث 3686)
ترجمہ: حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم سفر سے واپسی پر اپنے گھر میں داخل ہو تو دو رکعتیں ادا کرو، تو یہ تمہیں برے داخلے سے روک دیں گی اور جب سفر کے لئے نکلو تو بھی دو رکعتیں پڑھو یہ تمہیں باہر جانے کی برائی سے روک دیں گی۔
صلوۃ استسقاء
اگر بارش نہ ہو رہی ہو تو دو رکعت صلوۃ الا ستسقاء پڑھی جاتی ہے اور کبھی صرف دعا مانگی جاتی ہے۔ احادیث مبارکہ میں دونوں طریقے منقول ہیں۔
:1 عَنْ عُبَّادِبْنِ تَمِیْمٍ عَنْ عَمِّہٖ (عَبْدُاللّٰہِ بْنِ زَیْدٍ رضی اللہ عنہ )قَالَ خَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِلَی الْمُصَلّٰی یَسْتَسْقِیْ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَقَلَّبَ رِدَائَہٗ۔
(صحیح البخاری ج1 ص140 باب الاستسقاء فی المصلی، صحیح مسلم ج 1ص293 کتاب صلوٰۃ الاستسقاء )
حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے عید گاہ کی طرف نکلے، قبلہ کی طرف منہ فرمایا اور دو رکعتیں پڑھیں اور اپنی چادر کا رخ بدلا۔ (یعنی دائیں طرف کو بائیں کندھے پر اور بائیں طرف کو دائیں کندھے پر کیا
:2 عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ بَیْنَمَارَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمْعَۃِ اِذْجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ قَحَطَ الْمَطَرُفَادْعُ اللّٰہَ اَنْ یَّسْقِیَنَافَدَعَا فَمُطِرْنَافَمَاکِدْنَااَنْ نَّصِلَ اِلٰی مَنَازِلِنَا فَماَ زِلْنَانُمْطَرُ اِلَی الْجُمْعَۃِ الْمُقْبِلَۃِ قَالَ فَقَامَ ذٰلِکَ الرَّجُلُ اَوْغَیْرُہٗ فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اُدْعُ اللّٰہَ اَنْ یَّصْرِفَہٗ عَنَّا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَاوَلَاعَلَیْنَاقَالَ لَقَدْرَاَیْتُ السَّحَابَ یَتَقَطَّعُ یَمِیْناً وَّشِمَالاً یُمْطَرُوْنَ وَلَایُمْطَرُاَھْلُ الْمَدِیْنَۃِ۔
(صحیح البخاری ج1 ص138 باب الاستسقاء علی المنبر، صحیح مسلم ج 1ص293 کتاب صلوٰۃ الاستسقاء )
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! بارش رک گئی ہے، اللہ سے دعا کیجئے کہ (بارش برسا کر) ہمیں سیراب کر دے۔ آپ نے دعا کی تو بارش ہونے لگی اور ہم اپنے گھروں کو بمشکل واپس ہوئے۔ دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ راوی کا بیان ہے کہ وہ شخص یا کوئی اور کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجئے کہ بارش کو روک دے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ ! ہمارے اردگرد برسا، ہم پر نہ برسا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ دائیں بائیں بادل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس طرف (یمن اور شام) تو بارش ہو رہی تھی لیکن مدینہ میں نہیں ہو رہی تھی۔

Latest

tadreesulislam. Powered by Blogger.

nwees

News & Updates : Congratulations To Those Students Who Have Passed Their Exams And Best Wish For Those Who Have Relegated Carry On Your efforts.*** Students Are Requested To Prepare Themselves For Next Exams.***Students Are Requested To Act Upon What They Have Learnt In TADREES-UL-ISLAM institute And Try To Convince Your Friends And Rerlatives To Join TADREES-UL-ISLAM institute For Learning.***Admissions Are Open For New Commers. *** By Acting Upon Sayings Of Allah Almighty In Quran Peace Can Be Established In Whole World.

videos,

Follow on facebook

Ask Questions,

Name

Email *

Message *